Mashahallah . Subhan allaha

5 Years ago

برازیل کے پائلٹ نے طیارہ اڑاتے ہوئے اسلام قبول کرلیا

ریاض: برازیلین پائلٹ نے 18ہزار فٹ کی بلندی پر اُڑتے طیارے میں اسلام قبول کرلیا،

سعودی عرب آنے والی پرواز میں ایک برازیل سے تعلق رکھنے والے پائلٹ نے فرسٹ پائلٹ کے سامنے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی سعادت حاصل کرلی۔
ویڈیو میں فرسٹ پائلٹ نے عربی میں کہا کہ اس وقت طیارہ سعودی عرب کے شہر تبوک کی فضاؤں میں ہے اور میرا ساتھی پائلٹ عماری کلمہ شہادت پڑھیں گے۔
فرسٹ پائلٹ نے کلمہ شہادت کے الفاظ پڑھے تو ساتھی پائلٹ نے ان الفاظ کو دہرا کر مسلمان ہونے کا اقرار کیا۔
ویڈیو کے آخر میں فرسٹ پائلٹ نے کہا کہ اب میرا بھائی مسلمان ہوگیا ہے ، اس نے اسلام قبول کرلیا ہے۔