حضرت حافظ جمال اللہ ملتانی کے عرس کا آج آخری روز۔

حضرت حافظ جمال اللہ ملتانی کے عرس کا آج آخری روز۔
اولیاء کے آستانوں سے محبت و اخوت کے چشمے پھوٹ رہے ہیں۔مخدوم شہباز حسین جمالی
ملتان ﴿سٹاف رپورٹر﴾حضرت حافظ محمد جمال اللہ ملتانی کے عرس کی اختتامی تقریب آج ہوگی۔صبح نماز کے بعد قرآن خوانی ہوگی بعد ازاں محفل نعت اور محفل سماع ہوگی۔ملک کے معروف قوال اپنا کلام پیش کریں گے۔ایک بجے ختم شریف پڑھا جائے گا۔حضرت حافظ محمد جمال اللہ ملتانی نے لوگوں کو تلوار کے زور پر نہیں پیار اور محبت سے کلمہ پڑھایا۔اور تمام عمر تبلیغ اسلام کرتے ہوئے گزاری۔