9-مسند أحمد
Musnad Ahmad Chapter - 9
حدیث نمبر 501
ابو سلام کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھنے والے ایک صحابی نے مجھے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب کیا اور پھر پانی کو چھونے سے پہلے قرآن مجید کے کچھ حصے کی تلاوت کی۔...
Hadith No: 501
حدیث نمبر 502
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَعَوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ… اے اللہ! میں خبیث جنّوں اور خبیث جننیوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔...
Hadith No: 502
حدیث نمبر 503
سیدنا انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء کو آتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے: أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَیْثِِ۔… میں خبث اور خبیث سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں۔...
Hadith No: 503
حدیث نمبر 504
سیدنا زید بن ارقمؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک ان طہارت خانوں میں شیطان حاضر ہوتے ہیں، اس لیے جب کوئی آدمی اِن میں داخل ہو تو وہ یہ دعا پڑھا کرے: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ …اے…...
Hadith No: 504
حدیث نمبر 505
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر آتے تو کہتے: غُفْرَانَکَ … (اے اللہ!) میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں۔...
Hadith No: 505
حدیث نمبر 506
سیدنا عبد اللہ بن حارث زبیدی ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں پہلا آدمی ہوں، جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے کوئی آدمی قبلہ رخ ہو کر پیشاب نہ کرے۔ اور میں پہلا آدمی ہوں، جس…...
Hadith No: 506
حدیث نمبر 507
سیدنا معقل بن ابو معقل اسدیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ ہم پیشاب یا پائخانہ کرتے وقت دو قبلوں کی طرف منہ کریں۔...
Hadith No: 507
حدیث نمبر 508
سیدنا ابو ایوب انصاری ؓ کہتے ہیں، جبکہ وہ مصر میں تھے: میں نہیں جانتا کہ میں ان طہارت خانوں کو کیسے استعمال کروں، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: جب کوئی پیشاب یا پائخانہ کرنے کے لیے جائے تو وہ قبلہ کی طرف…...