سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی..واہ ری سندھ سرکار تیرا کیا کہنا...!!

سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی..واہ ری سندھ سرکار تیرا کیا کہنا...!!
کراچی کے مقبوضہ پریس کلب میں جب مجرم آزادی سے دندناتے پھریں گے اور
سینیئر صحافیوں کے لیئے دروازے بند کیئے جائیں گے، پریس کلب کی رکنیت اصلی صحافیوں کے بجائے جعلی اور قانون شکن لوگوں کو دی جائے گی تو پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطرمجرموں کے پیچھے پریس کلب تو کیا پارلیامینٹ سمیت کسی بھی مقدس ایوان میں داخل ہونے میں حق بجانب ہوں گے۔ سندھ حکومت ایک طرف پریس کلب میں پولیس کے ایکشن کا دفاع بھی کر رہی ہے تو دوسری طرف کراچی پریس کلب پر قابض ٹولے کی اشک جوئی بھی کر رہی ہے۔