رمشا کے قاتل نے نواب وسان کے بنگلے سے گرفتاری پیش کر دی

5 Years ago

رمشا کے قاتل نے نواب وسان کے بنگلے سے گرفتاری پیش کر دی
کنب کے نزدیک اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کی گئی رمشا وسان کے قاتل ذوالفقار عرف ذلو وسان نے نواب وسان کے بنگلے سے گرفتاری پیش کی ہے۔ ذوالفقار وسان نے سندھ حکومت کے ایک اہم بندے کی ان یقین دہانیوں کے بعد گرفتاری پیش کی کہ میڈیا پر معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے بڑی عزت کے ساتھ عدالتوں سے بری کرایا جائے گا۔ ذوالفقار وسان پر قتل اور ڈکیتیوں کے متعدد کیس پہلے ہی درج تھے اور اس کی گرفتاری پر ۱۵ لاکھ روپے انعام بھی رکھا گیا تھا۔ سابق صوبائی وزیر منظور وسان جب ہوم منسٹر بنے تو ذوالفقار وسان کا نام انتہائی مطلوب اور انعام رکھے ہوئے مجرموں کی لسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔ ذوالفقار وسان کو محکمہ زراعت میں ایک چھوٹی موٹی ملازمت بھی دی گئی تھی جو اس کے تمام کرمنل کیریئر کے دوران جاری رہی۔