سردار شاھ صاحب کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے

5 Years ago

سردار شاھ صاحب کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے
آپا فرخندہ کو ایک دن پہلے ہی آپ کے محکمے نے ”بیسٹ ٹیچر“ کا اعزاز دیا تھا
وزیر تعلیم سندھ سردار شاھ صاحب کہتے ہیں کہ کراچی میں احتجاج کرنے والے اساتذہ بلیک میلر ہیں۔ وزیر موصوف کو کوئی جا کر یہ بتائے کہ ان کے احکامات پر تشدد کا نشانہ بننے والے اساتذہ میں آپا فرخندہ راجپوت بھی شامل ہیں، جنہیں ایک دن پہلے ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد نے بیسٹ ٹیچر کا سرٹیفکیٹ دیا تھا۔ سفید جھوٹ بولنے اور آمرانہ انداز اختیار کرنے پر کسی کو شرم کیوں نہیں آتی۔