سندھ و پنجاب کے بجٹ سے 500 ارب کا ریکارڈ غائب ہوا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نےدعویٰ کیا ہے کہ مالی سال 2016-17 ء میں سندھ اور پنجاب کے بجٹ سے 500 ارب روپے غائب ہوئے۔

نعیم الحق نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ شہباز دور میں پنجاب کے مالی سال 2016-17کے بجٹ میں 200 ارب روپے کا کوئی ریکارڈ نہیں،اسی مالی سال کے سندھ کے بجٹ میں 300 ارب روپے غائب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حکمرانوں کو عبرتناک سزا ملنے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے مقدمات کے فیصلے آنے والے ہیں، جس بے دردی انہوں نے لوٹا ہے،اس معاملے پر جاتی امراء اور بلاول ہائوس کی جائیدادیں ضبط ہونی چاہیے۔