ضلع خوشاب میں ٹرین سروس کی بحالی کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ ماضی میں خوشاب میں مختلف روٹس پر چار ٹرینیں، پنجاب کا بہترین ریلوے جنکشن تھا۔ سٹیشن بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا، سستی سفری سہولیت فراہم کی جائے۔ شہری

5 Years ago

خوشاب: حکومت کی جانب سے بار بار کئے جانے والے اعلانات کے باوجود ضلع خوشاب میں ٹرین سروس کی بحالی کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ سے مسافر نجی ٹرانسپورٹروں کے رحم و کرم پر ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ماضی میں مختلف روٹس پر چار ٹرینیں چلتی تھیں اور خوشاب پنجاب کا بہترین جنکشن تصور کیا جاتا تھاجہاں سے ملکوال،لالہ ماسیٰ پیسنجر ٹرینیں جاتی تھیں اور لاہور سے ماڑی انڈس جانے والی ٹرین کے علاوہ سرگودھا سے کندیاں جانے ریل کار بھی گزرتی تھی۔ جنھیں محکمہ ریلوے نے یکے بعد دیگرے بند کر دیا اب ضلع خوشاب کے تمام ریلوے اسٹیشن بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ چند ماہ قبل محکمہ ریلوے کی جانب سے ماڑی انڈس ٹرین بحال کرنے کا خوشنما اعلان کیاگیا تھا جس پر عمل نہ ہو سکا۔ ضلع خوشاب کے مکینوں کو ریلوے کے سفر کی سہولت مہیا کرنے کے لئے ماڑی انڈس کا روٹ فی الفور بحال کیا جائے۔ اس ضمن میں جب ریلوے اسٹیشن خوشاب کے اسٹیشن ماسٹر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں ٹرین سروس ریلوے احکام کی پالیسی کے تحت معطل ہے اور اب ان کی پالیسی کے تحت ہی بحال ہو گی۔