حرم کے بڑے دروازے تعمیر کے آخری مرحلے میں

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بڑے دروازوں کی تعمیر کے کام کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔ باب الملک عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت تعمیراتی امور کے ادارے کے معاون ڈائریکٹر جنرل محسن الصبان کے مطابق انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کام کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ دروازوں پر سنگ مر مر لگایا جارہا ہے اور صوتی نظام بھی نصب کیا جارہا ہے۔

مسجد الحرام انتظامیہ نے زائرین کے لئے تعلیمی حلقوں کی جگہیں اور دینی استفسارات کے جواب دینے والوں کی جگہیں مقرر کردی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک جامع گائیڈ جاری کی ہے۔ اس کی 5 ہزار کاپیاں چھاپی گئی ہیں جو معتمرین اور زائرین میں تقسیم کی جارہی ہیں۔