معصوم طلبا و اساتذہ کی قربانی نے قوم کو متحدکر دیا

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ معصوم طلبا و اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کردیا۔

سانحہ اے پی ایس پشاور کے 4 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم شہدائے اےپی ایس اور ان کے لواحقین کی قربانی یاد رکھےگی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کامیابی سے لڑنے پر پاک فوج، تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے معترف ہیں

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے، قوم عہد کرے انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قربانی کو تیار رہے گی۔