سوپور میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، قابض فوج نے مزید دوکشمیریوں کو شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت اویس بھٹ اور ظاہر احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔

قابض فوج نے شوپیاں کے مختلف علاقوں کا بھی محاصرہ کر رکھا ہے۔