
چیف جسٹس کی گاڑی کو دھکا کیوں لگایا گیا
6 Years agoچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکی گاڑی تھر کے دورے کے موقع پر ریت میں دھنس گئی، جسے مقامی لوگوں نے دھکا لگایا۔
تھرپارکر کے ایک گاؤں کوڑیو کے دورہ کے موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی گاڑی ریت میں دھنس گئی جس کے بعد انہیں گاڑی سے اتر کر کچھ دور پیدل بھی چلنا پڑا۔
اس موقع پر چیف جسٹس کی گاڑی کو تھری باشندوں نے دھکا دے کر ریت سے نکالا۔
چیف جسٹس نے دورہ تھر میں مصری شاہ آر او پلانٹ سے پانی بھی پیا۔