’پاکستان کاروبار اور نفع کمانے میں اول نمبر پر ہے‘

5 Years ago

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل عبد الرزاق داودنے کہا کہ پاکستان خطے میں کاروبار اور نفع کمانے کے حوالے سے اول نمبر پر ہے۔ جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین ماحول سے فائدہ اٹھائیں، اس وقت جاپان کے 86کاروباری ادارے پاکستان میں بہترین کاروبار کررہے ہیں اور نفع کما رہے ہیں۔

مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل عبد الرزاق داود نے ٹوکیو میں جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ جاپان سعودی عرب معاشی بحالی کے لیے مکمل رقم تاحال موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی فوری طور پر رقم فراہم نہیں کی ہےاور چین کا اپنا الگ طریقہ کار ہے مدد کرنے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے۔

عبد الرزاق داود نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے اور عنقریب اگلا دور بھی شروع ہونا ہے تاہم اتنا سمجھنا کافی ہے کہ پاکستان فوری مالی بحران سے نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں جو اتار چڑھاو آیا ہے اسے مزید بہتر طریقے سے ہینڈل کیا جاسکتا ہے۔

’پاکستان کاروبار اور نفع کمانے میں اول نمبر پر ہے‘
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ اب سی پیک منصوبہ پہلے کے مقابلے میں بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے، ماضی میں صرف بجلی بنانے پر کام کیا گیا تھا جبکہ ہم بجلی کی ڈسٹری بیوشین پر کام کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اُن کو نہ صرف بہترین سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کریں گے بلکہ ان کی سرمایہ کاری کو تحفظ بھی دیں گے اور ون ونڈو آپریشن بھی فراہم کریں گےجس کے لیے وفاق اور صوبائی بورڈز آف انوسٹمنٹ کے درمیان رابطوں کو بہتر بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جاپانی ادارے پاکستان سے اپنی برامدات وسطی ایشیائی سمیت افغانستان ایران اور افریقی ممالک تک برآمد کریں جس کے لیے تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

’پاکستان کاروبار اور نفع کمانے میں اول نمبر پر ہے‘
گزشتہ چھ سات سالوں سے جاپان کے لیے پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا ہے ہم نے جاپانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہمیں فوری طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں جاپانی مارکیٹ میں آسان رسائی فراہم کی جائے تاکہ پاکستان کی جاپان کے لیے برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔

اس کے علاوہ ہم نے جاپانی حکام کو بتایا ہے کہ ہمارے آئی ٹی کے شعبے میں بہترین انجینئرز تیار ہورہے ہیں اور سالانہ 35ہزار انجینئرز مارکیٹ میں آرہے ہیں پاکستان کوآئی ٹی کے شعبے میں بھی آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

’پاکستان کاروبار اور نفع کمانے میں اول نمبر پر ہے‘
واضح رہے وفاقی مشیر عبد الرزاق داود جاپان کے2روزہ دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روز انہوں نے جیٹرو اور جاپان کی وزارت اکنامک ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور سفارتخانہ پاکستان کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے اہم سیمینار سے خطاب کیا جس میں 200 سے زائد جاپان کے معروف سرمایہ کار جبکہ جیٹرو کے صدر’ یاسوشی اکاہوشی‘ وزیر مملکت برائے اکنامک ٹریڈ اینڈ انڈسٹری’ اکیماسا اشی کاوا‘ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں پاک جاپان بزنس فورم کا وفد سہیل پی آحمد کی قیادت میں موجود تھا جبکہ سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔