پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر گذشتہ چوبیس گھنٹے کی صورتحال سے آگاہ کر دیا

5 Years ago

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر گذشتہ چوبیس گھنٹے کی صورتحال سے آگاہ کر دیا: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر گذشتہ چوبیس گھںٹے کی صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ لائن آف کنٹرول پر اس وقت صورتحال قدرے بہتر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق گذشتہ رات نیزہ پیر، جند روٹ ، اور باگسر سیکٹر پر فائرنگ کے چند واقعات ہوئے۔
جس پر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج مکمل طور پر چوکنا اور ہمہ وقت تیار ہیں۔
(جاری ہے)