ہم نے جب بھی بھارت کو جواب دیا وہ بھاگ گیا

5 Years ago

ہم نے جب بھی بھارت کو جواب دیا وہ بھاگ گیا سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم عمران خان کو بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا مشورہ دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دئیے جاتے ہیں جس کے مقاصد سیاسی بھی ہو سکتے ہیں۔بھارت اگر کسی طرح کی بھی جارحیت دکھاتا ہے تو ہمیں تیار رہنا چاہئیے تاکہ ہم بھرپور جواب دے سکیں۔
پاکستانی فوج کو پر طریقے سے بھارتی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہئیے۔امریکہ کے جانے کے بعد حالات ایک بار پھر سے خرابا ہو سکتے ہیں۔پاکستان کو بھارت اور افغانستان کے معالات پر گہری نظر رکھنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بے شک ہم بھارت کے مقابلے میں چھوٹا ملک ہیں لیکن ہم نے جب بھی بھارت کو جواب دیا وہ بھاگ گیا۔
(جاری ہے)