وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ رہا کرنے کا اعلان کردیا

5 Years ago

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ رہا کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو امن کی خاطر کل رہا کردیں گے، بھارت کو پھر کہتا ہوں کہ حملے سے باز رہے، ورنہ ہمیں مجبوراً حملے کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
26 جولائی کو میں نے پاک بھارت مذاکارت کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ اگر مودی ایک قدم بڑھائے گا تو میں دو قدم بڑھاؤں گا۔ کیونکہ برصغیر ایک ایسا خطہ ہے جہاں دنیا کی سب سے زیادہ غربت ہے۔ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ چین نے اپنے ہمسایوں کے ساتھ تمام مسائل کو بڑے احسن طریقے سے حل کیا۔ چین نے دنیا کا بہترین ریل سسٹم اور انفراسٹرکچر بنایا۔
(جاری ہے