بھارت نے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے بھونڈا دعویٰ کر دیا

5 Years ago

: بھارت نے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے بھونڈا دعویٰ کر دیا بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں پاکستان کے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس کے دوران اسرائیلی صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ خطے کی سیاسی صورتحال میں بہتری آئی تو پاکستان اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
جس کے بعد شاہ محمود قریشی کے اس بیان کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا کے دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان نے بھی اسرائیل کوتاحال تسلیم نہیں کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر بھی کسی قسم کے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔
(جاری ہے)