اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کے پاس جواب دینے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہو گا

5 Years ago

اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کے پاس جواب دینے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہو گا : پلوامہ حملے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے پر بھارتی الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چند دن قبل پلوامہ میں حملہ ہوا۔ اور بھارت نے اس حملے کا پاکستان پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری کانفرنس کی تیاریوں اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریوں میں مصروف تھے اور اسی لیے تب میں نے اس معاملے پر بھارت کو جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔
کیونکہ اگر میں اس وقت جواب دیتا تو ساری توجہ کانفرنس اور دورے سے ہٹ کر اس معاملے پر چلی جانی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس گئے اور اب میں اس معاملے پر جواب دے رہا ہوں۔
(جاری ہے