سی پیک میں شمولیت، سعودی شمولیت پر چین نے موقف واضح کر دیا

5 Years ago

سی پیک میں شمولیت، سعودی شمولیت پر چین نے موقف واضح کر دیااسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 فروری 2019ء) :سعودی عرب کی جانب سے سی پیک منصوبے میں شمولیت پر چین نے موقف واضح کر دیا۔چینی ڈپٹی مشن لیجن زاہو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک سی پیک کا حصہ بن سکتا ہے۔سی پیک تیسرے فریق کی شمولیت کیلیے کھلا پروگرام ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جس کے باعث پاکستان معاشی حب بننے جارہا ہے۔
سی پیک کی افادیت کے باعث خطے کے دیگر ممالک بھی سی پیک کا حصہ بننے میں دلچسپی لے رہے ہیں جن میں سعودی عرب اور ایران سرفہرست ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے پہلے دورہ سعودی عرب کے دوران سی پیک میں سعودی شمولیت پر بھی بات ہوئی۔تاحال سعودی عرب سی پیک کا حصہ بننے کا خواہاں ہے۔سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل سعودی ڈپٹی مشن لی جن زاہو نے سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے چینی موقف کی وضاحت کر دی۔