172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے میں حکومت کا اہم فیصلہ

5 Years ago

172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے میں حکومت کا اہم فیصلہ
میاں محمد ندیم سے۔02 جنوری۔2019ء) وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی ایل میں شامل ناموں کو فوری طور پر نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے میں قانونی ماہرین سے بھی رائے لی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت قانون سے مزید مشاورت مانگ لی ہے۔
اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ نے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور سپریم کورٹ کے ریمارکس سے متعلق بریفنگ دی۔تاہم ابھی تک کابینہ نئے فیصلہ کیا ہے کہ ای سی ایل میں شامل ناموں کو فوری طور پر نہیں نکالا جایا گا۔واضح رہے حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے تھے