حکومت کا سابق وزیراعظم ہاؤس کا نام ’’دارالحکمہ‘‘رکھنےکا فیصلہ

5 Years ago

حکومت کا سابق وزیراعظم ہاؤس کا نام ’’دارالحکمہ‘‘رکھنےکا فیصلہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم ہاؤس کا نام ’’دارالحکمہ‘‘ رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد حسین چودھری نے کہا کہ سابقہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانیکا فیصلہ کیا، تاہم پہلے مرحلے میں ریسرچ سنٹر بنایا جائے گا،جیسے خلیفہ ہارون الرشید نے بنایا تھا، ریسرچ سنٹر کا مقصد تمام مفکرین اور ریسرچ اسکالرز کے کام سے استفادہ حاصل کیا جائے گا، بعد میں ریسرچ سنٹریونیورسٹی میں تبدیل کردیا جائے گا۔
انہوں نے آج یہاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات جون سے پہلے کروائے جائیں گے۔فاٹا کے انضمام کا معاملہ بھی آئندہ سال حل ہوجائے گا۔
(جاری ہ