کامران اکمل،عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئیں

5 Years ago

کامران اکمل،عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئیں
قومی ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل،عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کی والد کافی عرصے سے بیمار تھیں اور آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں ۔تینوں بھائی اس وقت ملتان میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں جنہیں اس افسوس ناک خبر کی اطلا ع مل چکی ہے اور و ہ اب ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر لاہورکے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔
عدنان اکمل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چاہنے والوں سے والد ہ کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔