بھارتی اداکارہ پونم کور کرتار پور راہداری سے خوش

5 Years ago

بھارتی اداکارہ پونم کور کرتار پور راہداری سے خوش
رتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پاکستان اور بھارت میں موجود سکھ برادری میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سکھ برادری نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا تاہم اب بھارتی تامل اداکارہ پونم کور نے کرتارپور راہداری پر ایک دستاویزی فلم ریلیز کر دی ہے۔
پونم کور نے دورہ پاکستان کے دوران بنائی گئی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم میں کرتاپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ قرار دیا۔ 12 برس سے تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پونم کور نے گذشتہ ماہ 21 سے 30 نومبر تک پاکستان کادورہ کیا تھا۔ اس دوران پونم کور نے 28 نومبر کو کارتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں بھی شرکت کی اور گوردواروں پر حاضری بھی دی تھی۔