پی ٹی اے نے موبائل فونز کی شناخت اور بلاکنگ سسٹم فعال کر دیا

5 Years ago

پی ٹی اے نے ملک میں جعلی موبائل فونز کا استعمال روکنے، فون چوری کی روک تھام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بلاکنگ سسٹم فعال کر دیا ہے اس سلسلے میں صارفین کی آگاہی کیلئے اخبارات میں اشتہار بھی دیے گئے ہیں۔اشتہار میں کہا گیا کہ صارفین نئی یا استعمال شدہ موبائل فون ڈیوائسز خریدنے سے پہلے اس کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کرلیں، غیر تصدیق شدہ موبائل فون یا ڈیوائس قابل استعمال
کرلیں، غیر تصدیق شدہ موبائل فون یا ڈیوائس قابل استعمال نہیں ہوگی۔
(جاری ہے)

پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے منظور شدہ ٹیلی کام پالیسی 2015 کے پیش نظر موبائل فونز کی شناخت اور بلاک کرنے کا نظام ڈیوائس آئی ڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم فعال کردیا ہے۔یکم دسمبر سے قبل وہ تمام موبائل ڈیوائسز بشمول نان کمپلائنٹ ڈیوائسز جو تمام موبائل نیٹ ورکس پر فعال تھیں انہیں صارفین کی سہولت کیلئے ان کے آئی ایم ای آئی کو انہی کے موبائل فون نمبر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ایسی نئی موبائل ڈیوائسز جن کے آئی ایم ای آئی بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ،ْ انہیں پاکستانی حدود میں کہیں بھی رابطے اور خدمات کی سہولت دستیاب نہیں ہوسکے گی نہیں ہوگی۔(جاری ہے)