برستی گولیوں کے سامنے ایس ایچ او ڈٹ گیا، ویڈیو 24 نیوز نے حاصل کرلی

5 Years ago

) راولپنڈی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں کومقابلہ کرکے پکڑنے والےبہادرپولیس افسرقمرسلطان کوایوارڈدینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جان پرکھیل کرڈکیتی ناکام بنانےوالاایس ایچ اوانعام کاحقدارٹھہرا۔ نڈرپولیس افسرکوبہادری پرایوارڈ دیاجائے گا۔ راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں نے بہاردی کی مثال قائم کردی تھی۔منگل کےروز راجا بازار مپریل مارکیٹ میں پولیس ناکے پر رکنے کے اشارے پر 3 موٹرسائیکل سواروں نے کھلے عام پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ اندھادھندفائرنگ کے باوجود ایس ایچ او سٹی قمر سلطان نےبہادری کا مظاہرہ کرتےہوئے ایک ملزم عبدالرحمان کوپکڑ لیاجبکہ ملزم کےدونوں ساتھی فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔کارروائی میں انسپکٹرقمرسلطان کےدوساتھی زخمی بھی ہوئے۔ پولیس اہلکاروں اور ایچ ایس او سٹی کی بہادری پر سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے انہیں ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔ فائرنگ میں زخمی ملزم ڈی ایچ ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ مفرورملزمان کی گرفتاری کیلیے مقدمہ درج کرکےچھاپے مارےجارہے