پی ٹی آئی حکومت نے نجکاری کاعمل شروع کرنے کافیصلہ کر لیا 26 Dec, 2018

5 Years ago

اسلام آباد:وزیرخزانہ اسدعمرکی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں حکومت نے نجکاری کاعمل شروع کرنے کافیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی قیادت میں نجکاری کمیٹی کا اجلاس میں جس میں حکومت نے متعدد اداروں کی نجکاری کی منطوری دیدی ۔ان میں سروسزانٹرنیشنل ہوٹل لاہورکی نجکاری کی منظوری دے دی گئی اور حکومت نے ماڑی گیس کمپنی کے18.39فی صدحصص کی نجکاری کافیصلہ کیا۔ جنکاری کمیٹی کے مطابق لاکھڑا مائنزکی نجکاری عدالت میں زیرالتوا کیس کافیصلہ ہونےکےبعد کی جائے گی۔ نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری کابھی فیصلہ کیا گیا ۔این پی پی ایم کی نجکاری سےحویلی بہادرشاہ اوربلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری خودبخود ہو جائے۔ خیال رہے کہ حویلی بہادرشاہ اوربلوکی پاور پلانٹس کی این پی پی ایم سی کی ملکیت ہے۔