تھرپارکر:سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث مزید دو بچے انتقال کرگئے

5 Years ago

تھرپارکر:سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث مزید دو بچے انتقال کرگئےتھرپارکر:(25 دسمبر 2018) سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید دو بچے انتقال کرگئے۔ رواں ماہ بچوں کے اموات کی تعداد 43 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید دو بچے انتقال کرگئے۔سول اسپتال میں 45 بچے زیر علاج ہیں ۔ رواں ماہ بچوں کی اموات کی تعداد 43 ہوگئی جبکہ رواں سال اب تک 613 بچوں کا انتقال ہوچکا ہے۔