گوگل نے اپنا نیا کیمپس بنانے کا فیصلہ کرلیا

5 Years ago

نیویارک ( 24 نیوز ) گوگل نیویارک میں ایک نیا کیمپس کھولنے جارہا ہے، اس نئے کیمپس پر 140 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2022 تک یہ کیمپس تیار ہوجائے گا، اس کیمپس کے قیام کی وجہ سے ہزاروں نوکریاں پیدا ہوں گی۔ گوگل ایمازون کے بعد دوسری بڑی ٹیکنالوجیکل کمپنی ہے جو نیویارک میں اپنا بہت بڑا آفس کھولنے جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ ایمازون نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ نیویارک میں آفس بنانے جارہے ہیں۔ گوگل کی اس نئی عمارت کا نام گوگل ہڈسن اسکوائر ہوگا ۔ مزید اہم خبریں جانیئے