اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، فلسطینی رہنما کا گھر دھماکے سے گرا دیا

5 Years ago


PAKISTAN SHOWBIZ SPORTS INTERNATIONAL TECH FINANCE EDUCATION

HW Home News Latest

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، فلسطینی رہنما کا گھر دھماکے سے گرا دیا
15 Dec, 2018 اب تک


اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، فلسطینی رہنما کا گھر دھماکے سے گرا دیامقبوضہ بیت المقدس: (15 دسمبر 2018) فلسطین میں اسرائیلی مظالم جاری ہیں۔ قابض فوج نے فسطینی رہنما ابوحمید لطیف کا گھر دھماکے سے گرا دیا جبکہ فلسطینی رہنما صائب عریقات نے مغربی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر آسٹریلیا پر تنقید کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی پالیسی ہے کہ فلسطینیوں کے گھر مسمار اور زیتون کے باغات کاٹ کر زمین پر قبضہ کرلیا جائے اور یہودی آبادکاروں کیلئے گھر تعمیر کئے جائیں۔ امریکی آشیرواد سے اسرائیل نے فلسطینیوں کے سیکڑوں گھر اور گاؤں مسمار کئے جبکہ فلسطینیوں کاشتکاروں کے زیتون کے ہزارں درخت کاٹ دیئے۔صیہونی فوج نے کہا کہ ابوعبدالحمید لطیف کے بیٹے نے گزشتہ مئی میں گھر سے اینٹ پھینک کر اسرائیلی فوجی کو ماردیا تھا۔ جس کے بعد ابوحمید کا گھر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔آسٹریلیا نے مغربی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا اور اعلان کیا فی الحال سفارتخانہ تیل ابیب میں موجود رہے گا لیکن بعد میں اسے مغربی مغربی بیت القمدس منتقل کردیا جائے گا۔ فلسطینی رہنما صائب عریقات آسٹریلیا کے عمل کی تنقید کی۔