ابتدائی طور پر اس پراجیکٹ سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔ منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچیایئرپورٹ پر ہو گا۔ ترجمان کے مطابق معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر

5 Years ago

ابتدائی طور پر اس پراجیکٹ سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔ منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچیایئرپورٹ پر ہو گا۔ ترجمان کے مطابق معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سعودی حکام نے بتایا کہ 2 ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم الحرمین الشریفین سے مشاورت کے بعد ہو گا۔ نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔ زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منیٰ میں ٹھہرانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ تجاویز پر عمدلرآمد کرنے پر سعودی عرب حکومت کے شکرگزار ہیں۔