جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دیدی۔ میزبان ٹیم کو پاکستان پر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم کے ایک سو ترانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر چھ رنز سے ہمت ہار گئی، گرین کیپس کے کپتان شعیب ملک کے اننچاس بھی ٹیم کے کام نہ آئے۔اوپنر فخر زمان کے صرف 4 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور حسین طلعت ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا اور 81 رنز کی شراکت داری قائم کی، حسین طلعت 40 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم 38 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد آصف علی 13 اور عماد وسیم 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔دوسری جانب جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے، پروٹیز کی جانب سے کپتان فاف ڈپلیسی 78 اور ہینڈرکس 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔