ایمان علی کا میجر عزیز بھٹی کے پوتے سے شادی کا فیصلہ

5 Years ago

معروف اداکارہ ایمان علی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر دیا ، انسٹاگرام پراپنے ہونے والے شوہر بابر بھٹی کی تصویر بھی شیئر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنی شادی کی خوشخبری سنانے کیلئے سماجی رابطے کی معروف سائٹ انسٹا گرام کا سہارا لیا او اپنے ہونے والے شوہر بابر بھٹی کے ساتھ تصویر شیئر کر دی جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے ۔