شیخ رشید کا ریلوے کرایوں میں اضافے کا عندیہ

5 Years ago

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا ریلوے ٹکٹوں کے کرایوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا، کہتے ہیں جلد ہی ملک میں ہر کیٹگری کے حساب سے ٹرین موجود ہوگی، جبکہ گفٹ اسکیم کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا.

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دو فریٹ ٹرینیں چلادی ہیں، 15ٹرینوں کا ٹارگٹ ایک مہینے میں ہونے جارہا ہےجبکہ سال کے آخر تک بیس ٹرینوں کا ٹارگٹ حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کیلئے ٹرینیں چلائیں گے اور کرایوں میں اضافہ بھی کریں گےجبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن سے ٹریکرز سسٹم کا افتتاح کرنے کیلئے وزیراعظم کو دعوت دے رہے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مسافروں کو تین مہینے پہلے ٹکٹ لینے کی سہولت سمیت ایک فیصد رعایت بھی دی جائے گی، ہماری ساری توجہ چلائی گئی دس نئی ٹرینوں پر ہے، ساری ٹرینیں کامیاب چل رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ریلوے اپنی حدود میں تمام ٹرینوں میں صفائی اور منٹیننس کے ذمہ دار ہونگے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ایک مہینے میں اکتالیس ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں، مسافروں کیلئے جلد نئی انشورنس پالیسی متعارف کروائی جائے گی.