ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں چھ روپے اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمت ایک سو اکیس روپے فی کلو مقرر ہوگئی۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو اکیس روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر چھیاسٹھ روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت ایک ہزار چار سو ستائیس روپے مقرر کی گئی ہے۔