
فیس بک میسینجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ضم کرنے کا فیصلہ
6 Years agoمارک زکربرگ نے انسٹا گرام، واٹس ایپ اور فیس بُک میسینجر کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مارک زکر برگ نے فیس بک میسینجر، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی میسیجنگ سروس کے انضمام پر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ یہ ایک طویل عمل ہے تاہم 2020 تک تکمیل کا قوی امکان ہے۔پیغامات، فائلز، ویڈیوز اور تصاویر کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والی یہ تینوں سروسز ایک دوسرے سے منسلک ہوجائیں گی جس کی وجہ سے میسینجر کے صارف واٹس ایپ اور انسٹا گرام کے صارفین سے نہ صرف چیٹ کرسکیں گے بلکہ فائلز کی ترسیل بھی ممکن ہو پائے گی۔فیس بک کے مالک کا کہنا ہے کہ اس وقت تینوں ایپس کا مرکز مشترک نہیں اس لیے صارفین ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم تک پیغامات کی ترسیل نہیں کرسکتے لیکن 2019 کے اختتام یا 2020 کے وسط تک ایسا ممکن ہوسکے گا۔اس اقدام سے فیس بک کی اجارہ داری مزید مضبوط ہوجانے کا خدشہ ہے اور ریگولیٹری اداروں کی طرف سے فیس بُک نیٹ ورک کے اہم حصوں کو توڑنا مشکل ہو جائے گا