بائیس اگست کیس: گواہوں کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بائیس اگست واقعے پر گواہوں کی عدم حاضری پر سماعت کو ملتوی کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں 22 اگست میڈیا ہاوسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی،سماعت میں ایم کیو ایم رہنما ،فاروق ستار عامر خان ،کنور نوید، قمر منصور شاہد پاشا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر تفتیشی افسر کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ کو لازمی پیش کرنے کا حکم دیااور سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگرآئندہ سماعت پرگواہ نہ آئےتوتفتیشی افسراور استغاثہ کوجرمانہ کیاجائےگا اور جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے۔یاد رہےگزشتہ سماعت پر عدالت نے 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تھی جبکہ کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ ارٹلری میدان میں مقدمہ درج ہے۔