پی ایس ایل 4 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان سپر لیگ فور کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیاہے۔ سری لنکا کے روشن ماہنامہ سمیت محمد انیس اور جاوید ملک میچ ریفری مقرر ہوگئے ہیں۔امپائرنگ پینل میں انگلینڈ کے مائیکل گف، رچرڈز النگورتھ، سری لنکا کے رینمورمارٹینز، احسن رضا، آصف یعقوب، شوذب رضا اور راشد ریاض شامل ہیں، علیم ڈار نجی مصروفیات کی وجہ سے اس بار پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔پی سی بی نے مدثر نذر کی سربراہی میں تین رکنی ایونٹ ٹیکینکل کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کے دوسرے ممبران میں ڈاکٹر سہیل سلیم اور عثمان واہلہ شامل ہیں۔