میاں جاوید کی ہتھکڑی لگی تصویر:فواد چوہدری کے بیان پر مریم اورنگزیب کا شدید ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے سرگودھا یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میاں جاوید کی دوران حراست وفات اور موت کے بعد ہتھکڑیاں لگی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے تناظر میں کی گئی ٹوئیٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش پر سیاست فواد چوہدری ہی کرسکتے ہیں۔