37-صحيح مسلم
Sahih Muslim Chapter - 37
حدیث نمبر 5277
ہمام نے کہا : قتادہ نے ہمیں ابو عیسیٰ اُسواری سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے ڈانٹ کرروکا ۔...
Hadith No: 5277
Abu Sa'id Khudri reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) warned against drinking while standing.
حدیث نمبر 5278
شعبہ نے کہا : ہمیں قتادہ نے ابو عیسیٰ اسواری سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایا ۔...
Hadith No: 5278
Abu Sa'id Khudri reported this hadith through another chain of transmitters but with a slight, variation of wording.
حدیث نمبر 5279
ابوغطفان مری سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ، کہہ رہے تھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی شخص کھڑے ہوکر ہر گز نہ پیے اور جس نے بھول کرکھڑے ہوکر پی لیا…...
Hadith No: 5279
Abu Huraira reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: None of you should drink while standing; and if anyone forgets, he must vomit.
حدیث نمبر 5280
ابوعوانہ نے عاصم سے ، انھوں نے شعبی سے ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی ، کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زم زم کا پانی پلایا تو آپ نے کھڑے کھڑے پیا ۔...
Hadith No: 5280
Ibn Abbas reported: I served. (water of) Zamzam to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and he drank it while standing.
حدیث نمبر 5281
سفیان نے عاصم سے ، انھوں نے شعبہ سے ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی ، اس کے ایک ڈول سےکھڑے کھڑے پیا ۔...
Hadith No: 5281
Ibn 'Abbas reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) drank (water) from Zamzam in a bucket while he was standing.
حدیث نمبر 5282
ہشیم نےکہا : ہمیں عاصم احول اور مغیرہ نے شعبی سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی پیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے ۔...
Hadith No: 5282
Ibn 'Abbas reported that Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) drank (water) from Zamzam while he was standing.
حدیث نمبر 5283
معاذ نے کہا : ہمیں شعبہ نے عاصم سے حدیث بیان کی ، انھوں نے شعبی کو سنا ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا ، انھوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم پلایا تو آپ نے کھڑے…...
Hadith No: 5283
Ibn 'Abbas reported: I served (water from) Zamzam to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and he drank while standing, and he asked for it while he was near the House (i. e. House of Allah-Ka'ba).
حدیث نمبر 5284
محمد بن جعفر اور وہب بن جریر دونوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ۔ دونوں کی حدیث میں ہے : میں ڈول لے کر آپ کے پاس آیا ۔...
Hadith No: 5284
This hadith is reported on the authority of Shu'ba with the same chain of transmitters but with a slight variation of wording.
حدیث نمبر 5285
عبداللہ بن ابی قتادہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے ۔ کہ برتن کے اندر سانس لیا جائے ۔...
Hadith No: 5285
Abu Qatada reported on the authority of his father that Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade breathing in a vessel.
حدیث نمبر 5286
ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برتن میں ( سے پانی پیتے ہوئے اس سے منہ ہٹا کر ) تین مرتبہ سانس لیتے تھے ۔...
Hadith No: 5286
Anas reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to breathe three times in the course of a drink (i. e. he drank in three gulps).