9580 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 9580

Hadith in Arabic

۔ (۹۵۸۰)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْمُؤُمِنُ الْقَوَیُّ خَیْرٌ وَاَفْضَلُ وَاَحَبُّ اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مِنَ الْمُؤُمِنِ الضَّعِیْفِ، وَفِیْ کُلٍّ خَیْرٌ، احْرِصْ عَلٰی مَا یَنْفَعُکَ وَلَا تَعْجِزْ، فَاِنْ غَلَبَکَ اَمْرٌ فَقُلْ: قَدَّرَ اللّٰہُ وَمَاشَائَ صَنَعَ، وَاِیَّاکَ وَاللَّوَّفَاِنَّ اللَّوَّ یَفْتَحُ عَمَلَ الشَّیْطَانِ۔)) (مسند احمد: ۸۷۷۷)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ضعیف مؤمن کی بہ نسبت قوی مؤمن زیادہ بہتر، زیادہ فضیلت والا اور اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے، بہرحال ہر ایک میں خیر و بھلائی پائی جاتی ہے، نفع بخش چیزوں کی حرص رکھ اور عاجز نہ آ جا، اگر کوئی معاملہ تجھ پر غالب آ جائے تو یہ کہا کر کہ اللہ تعالیٰ کا یہی اندازہ تھا اور جو وہ چاہتا ہے، کر دیتا ہے، اور لَوْ سے بچ ، کیونکہ لَوْ شیطان کا کام کھولتا ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.9580 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۹۵۸۰) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۶۶۴ (انظر: ۸۷۹۱)