7734 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7734
Hadith in Arabic
(۷۷۳۴)۔عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَتَوْا عَلٰی حَیٍّ مِنْ أَحْیَائِ الْعَرَبِ فَلَمْ یَقْرُوہُمْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَاسْتَضَافُوْ ھُمْ فَاَبَوْا اَنْ یُضَیِّفُوْھُمْ) فَبَیْنَا ہُمْ کَذٰلِکَ إِذْ لُدِغَ سَیِّدُ أُولٰئِکَ فَقَالُوْا: ہَلْ فِیکُمْ دَوَائٌ أَوْ رَاقٍ؟ فَقَالُوْا: إِنَّکُمْ لَمْ تَقْرُونَا وَلَا نَفْعَلُ حَتّٰی تَجْعَلُوْا لَنَا جُعْلًا، فَجَعَلُوا لَہُمْ قَطِیعًا مِنْ شَائٍ، قَالَ: فَجَعَلَ یَقْرَأُ أُمَّ الْقُرْآنِ وَیَجْمَعُ بُزَاقَہُ وَیَتْفُلُ فَبَرَأَ الرَّجُلُ فَأَتَوْہُمْ بِالشَّائِ فَقَالُوا لَا نَأْخُذُہَا حَتّٰی نَسْأَلَ عَنْہَا رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوا النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ذٰلِکَ فَضَحِکَ وَقَالَ: ((مَا أَدْرَاکَ أَنَّہَا رُقْیَۃٌ خُذُوہَا وَاضْرِبُوا لِی فِیہَا بِسَہْمٍ۔)) (مسند احمد: ۱۱۴۱۹)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام میں سے کچھ لوگ عرب کے ایک قبیلہ کے پاس آئے اور ان سے مہمانی کا مطالبہ کیا، اس قبیلہ والوں نے مہمانی سے انکار کردیا، اسی دوران ان کے سردار کو کسی زہریلی چیزنے ڈس لیا، انہوں نے ان صحابہ کرام سے کہا: کیا تم میں سے کوئی دم کرسکتا ہے یا اس کا علاج کرسکتا ہے؟ انہوں نے کہا: تم نے ہماری مہمانی کرنے سے انکار کردیا ہے، اس لیے ہم اس وقت تک دم نہیں کریں گے، جب تک تم اس کی مزدوری نہ دو گے،پس انہوں نے بکریوں کا ایک ریوڑ دینا مقرر کر دیا، دم کرنے والے نے سورۂ فاتحہ پڑھنی شروع کی اور تھوک منہ میں جمع کی اور تھوک کی پھوہار سے دم کیا، وہ آدمی صحت یاب ہوگیا، وہ بکریاں لائے، انہوں نے کہا: یہ بکریاں ہم نہیں لیں گے، یہاں تک کہ ہم ان کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت نہ کرلیں، پس جب انہوں نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرائے اور دم کرنے والے سے فرمایا: تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ اس سورت سے دم کیا جاتا ہے، یہ بکریاں لے لو اور بیچ میں میرا حصہ بھی مقرر کردو۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۷۳۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۷۳۶، ومسلم: ۲۲۰۱ (انظر: ۱۱۳۹۹)