7590 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7590
Hadith in Arabic
(۷۵۹۰)۔عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: سَاَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ صَیْدِ الْمِعْرَاضِ فَقَالَ: ((مَا اَصَابَ بِحَدّہٖ فَخَزَقَ فَکُلْ، وَ مَا اَصَابَ بِعَرْضِہٖ فَقَتَلَ فَاِنَّہُ وَقِیْذٌ فَلَاتَاْکُلْ۔)) (مسند احمد: ۱۹۵۸۸)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ جو شکار تیر کے درمیانی موٹے حصے کے لگنے سے مرے گا، اس کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شکار کو تیر کی دھار لگے اور وہ اس میں گھس جائے اس کو کھا لو اور جب تیر کا درمیانی حصہ لگے اور شکار کو قتل کر دے تو وہ لاٹھی سے مارے ہوئے جانور کی مانند ہے، پس اسے نہیں کھانا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۵۹۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۴۷۵، ومسلم: ۱۹۲۹(انظر: ۱۹۳۷۱)