7436 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 7436

Hadith in Arabic

(۷۴۳۶)۔أَنَّ سُرَاقَۃَ بْنَ جُعْشُمٍ دَخَلَ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی وَجَعِہِ الَّذِی تُوُفِّیَ فِیہِ قَالَ فَطَفِقْتُ أَسْأَلُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتّٰی مَا أَذْکُرُ مَا أَسْأَلُہُ عَنْہُ، فَقَالَ: اذْکُرْہُ قَالَ: وَکَانَ مِمَّا سَأَلْتُہُ عَنْہُ أَنْ قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! الضَّالَّۃُ تَغْشٰی حِیَاضِی وَقَدْ مَلَئْتُھَا مَائً لِاِبِلِیْ، ہَلْ لِی مِنْ أَجْرٍ أَنْ أَسْقِیَہَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((نَعَمْ فِی سَقْیِ کُلِّ کَبِدٍ (وَفِیْ لَفْظٍ: فِیْ کُلِّ ذَاتِ کَبِدٍ) حَرَّائَ أَجْرٌ لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۱۷۷۳۰)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس اس بیماری میں گیا، جس میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات ہوئی تھی، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوالات پوچھنے شروع کئے، یہاں تک کہ مجھے اب یاد نہیں کہ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کیا کیا پوچھتا رہا، ایک نے کہا: کوئی سوال تو یاد کرو اور ہمیں بتاؤ، انھوں نے کہا:میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ سوال کیا تھا کہ اے اللہ کے رسول! ایک گم شدہ جانور میرے اُس حوض پر آتا ہے، جس کو میں نے اپنے اونٹوں کے لیے بھر رکھا ہوتا ہے، اگر میں اسے پانی سے سیراب کرتا ہوں تو کیا مجھے اس کا اجر ملے گا؟ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ہر پیاس سے جلنے والے جگر کی پیاس بجھانے سے اجر ملتا ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.7436 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۷۴۳۶) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۶۸۶(انظر: ۱۷۵۸۷)