7273 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 7273

Hadith in Arabic

(۷۲۷۳)۔حَدَّثَنَا اَیُّوْبُ عَنْ اَبِیْ قِلَابَۃَ عَنْ اَبِیْ اَسْمَائَ عَنْ ثَوْبَانَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اَفْضَلُ دِیْنَارٍ دِیْنَارٌ یُنْفِقُہُ الرَّجُلُ عَلٰی عِیَالِہِ، وَدِیْنَارٌ عَلٰی دَابَّتِہِ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔)) قَالَ: ثُمَّ قَالَ اَبُوْقِلَابَۃُ مِنْ قِبَلِہِ: بِرًّا بِالْعِیَالِ، قَالَ: وَاَیُّ رَجُلٍ اَعْظَمُ اَجْرًا مِنْ رَجُلٍ یُنْفِقُ عَلٰی عِیَالِہِ صِغَارًا یُعَفِّہِمُ اللّٰہُ بِہِ۔ (مسند احمد: ۲۲۸۲۰)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے افضل وہ دینار ہے، جسے آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار ہے جسے آدمی اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنے جانور پر خرچ کرتا ہے۔ ابوقلابہ نے اپنی طرف سے وضاحت کرتے ہوئے کہا: جیسے وہ عیال کے ساتھ نیکی کرتے ہوئے خرچ کرتا ہے اور ابو قلابہ نے ہی کہا: اس آدمی سے بڑھ کر کون بڑے اجر والا ہو سکتا ہے، جو اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں پر خرچ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان بچوں کو اس کے ذریعے سوال کرنے سے بچاتا ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.7273 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۷۲۷۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۹۹۴ (انظر: ۲۲۴۵۳)