5520 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 5520
Hadith in Arabic
۔ (۵۵۲۰)۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ یَمَّانَ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ یَعْنِی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا أَوٰی إِلَی فِرَاشِہِ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی تَحْتَ خَدِّہِ وَقَالَ: ((رَبِّ قِنِی عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ، أَوْ تَجْمَعُ عِبَادَکَ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۶۳۳)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بستر پر آتے تو دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے: رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ(اے میرے ربّ! جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا، اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچالینا)۔ ایک روایت میں تَبْعَثُ کے بجائے تَجْمَعُ کے الفاظ کا ذکر ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۵۵۲۰) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ الترمذی: ۳۳۹۸(انظر: ۲۳۲۴۴)