3043 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 3043
Hadith in Arabic
۔ (۳۰۴۳) وَعَنْہَا أَیْضًا أَنْ أَبَا بَکْرٍ رضی اللہ عنہ دَخَلَ عَلَیْہَا فَتَیَمَّمَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَہُوَ مُسَجًّی بِبُرْدِ حِبَرَۃٍ فَکَشَفَ عَنْ وَجْہِہِ ثُمَّ أَکَبَّ عَلَیْہِ فَقَبَّلَہُ وَبَکٰی، ثُمَّ قَالَ: أَبِیْ وَ أُمِّی! وَاللّٰہِ لَا یَجْمَعُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلَیْکَ مَوْتَتَیْنِ أَبَدًا، أَمَّا الْمَوْتَۃُ الَّتِی قَدْ کُتِبَتْ عَلَیْکَ فَقَدْ مِتَّہَا۔)) (مسند احمد: ۲۵۳۷۵)
Hadith in Urdu
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لائے اور سیدھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف گئے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دھاری دار یمنی چادر میں لپٹے ہوئے تھے۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک سے کپڑا ہٹایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھکے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بوسہ دیا اور رو پڑے۔ پھر کہا: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں! اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ آپ پر کبھی بھی دوموتیں جمع نہیں کرے گا،جو موت آپ پر لکھی گئی تھی وہ آپ فوت ہو چکے ہیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۳۰۴۳) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۴۴۵۲، ۴۴۵۳، ۵۸۱۴، ومسلم: ۹۴۲ (انظر: ۲۴۵۸۱، ۲۴۸۶۳)