2096 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 2096

Hadith in Arabic

۔ (۲۰۹۶) عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ نُبَیْطٍ قَالَ کَانَ أَبِی وَجَدِّیْ وَعَمِّیْ مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: أَخْبَرَنِیْ أَبِیْ قَالَ: رَأَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْطُبُ عَشِیِّۃَ عَرَفَۃَ عَلٰی جَمَلٍ أَحْمَرَ، قَالَ سَلَمَۃُ: أَوْصَانِیْ أَبِیْ بِصَلَاۃِ السَّحَرِ، قُلْتُ: یَا أَبَتِ! إِنِّیْ لَا أُطِیْقُھَا، قَالَ: فَانْظُرِ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ فَلَا تَدَعَنَّہُمَا، وَلَا تَشْخَصْ فِی الْفِتْنَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۸۹۳۰)

Hadith in Urdu

سلمہ بن نبیط کہتے ہیں: میرے باپ، دادا اور چچا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، میرے باپ نے کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو عرفہ کے دن پچھلے پہر سرخ اونٹ پر سوار خطبہ دیتے ہوئے دیکھا۔ پھر میرے باپ نے مجھے تہجد کی نماز پڑھنے کا حکم دیا، لیکن میں نے کہا: اباجان! مجھ میں اتنی طاقت نہیں ہے، یہ سن کر انھوں نے کہا: تو پھر فجر سے پہلے دو رکعتوں کا خیال رکھنا اوران کو ہرگز ترک نہ کرنااور فتنہ میں اپنے آپ کو ظاہر نہ کرنا۔

Hadith in English

.

Previous

No.2096 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۲۰۹۶) تخریج: صحیح، وھذا اسناد ضعیف لاضطرابہ۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۴/ ۳۷، وأخرجہ احمد فی الزھد : ص ۲۳۳ مختصرا (انظر: ۱۸۷۲۳)