1723 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 1723
Hadith in Arabic
۔ (۱۷۲۳) عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلٰی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ: إِنَّ مَوْلاَکَ إِذَا سَحَدَ وَضَعَ جَبْہَتَہُ وَذِرَاعَیْہِ وَصَدْرَہُ بِا لأَرْضِ۔ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَایَحْمِلُکَ عَلٰی مَاتَصْنَعُ؟ قَالَ: التَّوَاضُعُ، قَالَ: ھٰکَذَا رِبْضَۃُ الْکَلْبِ رَأَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا سَجَدَ رُؤِیَ بَیَاضُ إِبْطَیْہِ۔ (مسند احمد: ۲۹۳۳)
Hadith in Urdu
شعبہ کہتے ہیں: ایک آدمی سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: آپ کا غلام جب سجدہ کرتا ہے تو اپنی پیشانی، بازو اور سینہ زمین پر لگا دیتا ہے۔ انھوں نے اس سے پوچھا: کون سی چیز تجھے اس طرح کرنے پر ابھارتی ہے؟ اس نے کہا: تواضع (کی خاطر ایسا کرتا ہوں)۔سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ تو کتے کی ہیئت ہے، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ سجدہ کرتے تو بغلوں کی سفیدی نظر آ جاتی تھی
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۱۷۲۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، والمرفوع منہ صحیح لغیرہ، شعبۃ بن دینار مولی ابن عباس سیء الحفظ۔ أخرج المرفوع منہ الطیالسی: ۲۷۲۷، والطبرانی: ۱۲۲۱۹ (انظر: ۲۰۷۳، ۲۹۳۳)