13133 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13133
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۱۳۳)۔ وَعَنْ اَبِیْ طَالُوْتَ الْعَنَزِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ اَبَا بَرْزَۃَ الْاَسْلَمِیَّ رضی اللہ عنہ وَخَرَجَ مِنْ عِنْدِ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ زِیَادٍ وَھُوَ مُغْضَبٌ فَقَالَ: مَاکُنْتُ اَظُنُّ اَنِّیْ اَعِیْشُ حَتّٰی اَخْلُفَ فِیْ قَوْمٍ یُعَیِّرُوْنِیْ بِصُحْبَۃِ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، قَالُوْا: اِنَّ مُحَمَّدِیَّکُمْ ہٰذَا لَدَحْدَاحٌ، سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ فِی الْحَوْضِ، فَمَنْ کَذَّبَ فَلَاسَقَاہُ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی مِنْہُ۔ (مسند احمد: ۲۰۰۱۷)
Hadith in Urdu
ابو طالوت عنزی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کو غصے کی حالت میں دیکھا، جبکہ وہ اس وقت عبید اللہ بن زیاد کے پاس سے نکل رہے تھے اور کہہ رہے تھے: یہ تو میرا خیال نہیں تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں یہ دن بھی دیکھنے پڑیں گے کہ لوگ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کی عار دلائیں گے، یہ میرے بارے میں کہتے ہیں: یہ تمہارا محمدی پست قد والا موٹوہے، جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حوض کر ذکر کرتے ہوئے سنا تھا، اب جو اس حوض کی تکذیب کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے اس سے نہ پلائے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۱۳۳) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول