3634 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3634

Hadith in Arabic

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِتَمَرَاتٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! ادْعُ اللهَ فِيهِنَّ بِالْبَرَكَةِ فَضَمَّهُنَّ (وَفِي رِوَايَةٍ: فَصَفَّهُنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ) ثُمَّ دَعَا لِي فِيهِنَّ بِالْبَرَكَةِ فَقَالَ لي: (يَاأَبَا هُرَيْرَةَ!) خُذْهُنَّ فَاجْمَعْهُنَّ فِي مِزْوَدِكَ هَذَا أَوْ فِي هَذَا الْمِزْوَدِ كُلَّمَا أَرَدْتَّ أَنْ تَأْخُذَ مِنْهُ شَيْئًا فَأَدْخِلْ فِيهِ يَدَكَ فَخُذْهُ وَلَا تَنْثُرْهُ نَثْرًا فَقَدْ حَمَلْتُ مِنْ هَذاَ التَّمْرِ كَذَا وَكَذَا مِنْ وَسْقٍ (وَفِي رِوَايَةٍ: خَمْسِيْنَ وَسْقاً) فِي سَبِيلِ اللهِ فَكُنَّا نَأْكُلُ مِنْهُ وَنُطْعِمُ وَكَانَ لَا يُفَارِقُ حِقْوِي حَتَّى كَانَ يَوْمُ قَتْلِ عُثْمَان فَإِنَّهُ انْقَطَعَ (عَنْ حَقْوِي فَسَقَطَ)

Hadith in Urdu

ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ کھجوریں لے کر آیا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے لئے اللہ سے ان میں برکت کی دعا کیجئے۔ آپ نے انہیں ہاتھ میں پکڑایا یا اپنا ہاتھ ان پر رکھ لیا (اور ایک روایت میں ہے:آپ نے اپنے ہاتھوں میں انہیں قطار میں رکھ دیا) پھر میرے لئے ان میں برکت کی دعا کی اور مجھ سے فرمایا: ابو ہریرہ! انہیں پکڑو اور اپنے اس تھیلے میں رکھ لو، جب بھی تم اس میں سے کچھ لینا چاہو تو اس میں اپنا ہاتھ ڈالنا اور پکڑلینا، کبھی انہیں بکھیرنا نہیں ۔ میں نے اس میں سے اتنی اتنی وسق کھجوریں اللہ کے راستے میں(جہاد میں) اٹھائیں(اور ایک روایت میں ہے : پچاس وسق )ہم اس سے کھاتے اور کھلاتے، وہ تھیلا میری کمر سے جدا نہیں ہوا حتی کہ عثمان‌رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دن آیا تو وہ (میری کمر سے ) ٹوٹ کر (گر گیا)۔

Hadith in English

.

Previous

No.3634 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (2936) ، مسند أحمدرقم (3774) .